جعفر ایکسپریس ٹرین کو آگ لگ گئی

جعفر ایکسپریس ٹرین کو آگ لگ گئی


اسلام آباد(24نیوز) راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو گجرات کے قریب آگ لگ گئی بڑے سانحہ سے بچنے کے لیے انجن کو بوگیوں سے الگ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو آگ لگ گئی، انجن اور بوگیوں کو الگ کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے کا انجن جل  چکا ہے، دوسری بوگیاں انجن سے الگ کرنے کےلئے کام جاری ہے، ٹرین کو پیش آنے والے حادثہ کی وجہ سے دوسری ٹرینیں بھی متاثر ہو ئی اور مسافربھی سراپا احتجاج ہیں.

مسافروں کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے سے ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن ابھی بھی آگ لگی ہو ئی ہےاور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔