امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خوفناک جنگلاتی آگ، ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں خوفناک جنگلاتی آگ، ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز


24نیوز : امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ میں سب سے خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے.

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیڑھ سو سے زائد امدادی کارکنوں کی ٹیمیں اُن علاقوں میں متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں اب آگ بجھ چکی ہے۔

جلی ہوئی نعشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے تا کہ ان کی شناخت کی جا سکے۔ اس آگ نے پیراڈائز نامی کاؤنٹی میں تقریباً آٹھ ہزار مکانات کو جلا کر راکھ کر دیا۔ جنگلاتی آگ سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔ اس وقت تین ہزار کے قریب فائر فائٹرز اس جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔