امیر زادے بزنس مین کی لگژری شادی

امیر زادے بزنس مین کی لگژری شادی


ماسکو (24 نیوز) ماسکو کے ایک کروڑ پتی بزنس مین کی لگژری شادی میں خزانوں کے منہ کھول دئیے گئے, آئل ٹائیکون حیدرشیروف 22سالہ حسینہ کوبیاہ کرلے گئے۔دولہن کا تین لاکھ پچاس ہزارپونڈ کا دلکش جوڑادیکھنےکے لائق تھا۔

ماسکو میں 26سالہ آئل ٹائیکون حیدر شیروف کی 22سالہ حسینہ آئنہ بزرلائیوا سے شادی انجام پائی۔

لبنانی ڈیزائنر کے تیار کردہ تین لاکھ پچاس ہزارپونڈ  یعنی چھ کروڑ دس لاکھ آٹھ ہزار سے زائد  پاکستانی  روپےکا دلکش جوڑا اور دبئی میں تیار سفید نگینوں پرمشتمل ٹیارا سجائے دلہن ہال میں پہنچی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے.

ہزاروں پھولوں سے سجا شادی ہال، دیوہیکل جگمگاتے فانوس، روائتی ڈانس گروپ اورمزیدار کھانے کے علاوہ دُلہن کا جہیز بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

علاوہ ازیں لیوئس ویٹون، ورساشے اور ایٹرو جیسے مشہورومعروف برانڈز کے بیش قیمتی تحائف سے بھرے ہوئے 32سوٹ کیس دُلہا کے گھر پہنچائے گئے، جن میں دُلہن اپنے سسرال والوں کے لئے تحائف لے کر آئی, جبکہ ان سوٹ کیسز میں تحائف کی لاگت دولاکھ بیس ہزار پونڈز تک ہے۔