غیر ملکی کرنسیوں کے ناز و نخرے جاری

غیر ملکی کرنسیوں کے ناز و نخرے جاری


اسلام آباد(24نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا،  انٹر بینک ماکیٹ میں ڈالر تو مہنگا نہیں ہوا، لیکن برطانوی پونڈ،  یورو اور دوسری کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران ڈالر 134 روپے 10 پیسے تک فروخت ہوا،  تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری اوقات کے خاتمے پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 133 روپے 98 پیسے پر برقرار رہی،  تایم برطانوی پونڈ 92 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے 74 پیسے، اور یورو 63 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے 15 پیسے کا ہو گیا.

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کافی اتار چڑھا دیکھا گیا، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 40 پیسے کے اضافے سے 134 روپے 70 پیسے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ دو روپے مہنگا ہو کر 175 روپے اور یورو ایک روپے مہنگا ہو کر 152 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ سعودی ریال چینی یوآن اور دوسری کرنسیوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔