کشمیر نہ پاکستان کو دو، نہ بھارت کو، کشمیریوں کو جینے دو۔۔۔ شاہد آفریدی کے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل

کشمیر نہ پاکستان کو دو، نہ بھارت کو، کشمیریوں کو جینے دو۔۔۔ شاہد آفریدی کے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل


لندن(24نیوز) شاہد آفریدی نے غیرذمہ دارانہ شاٹس کے بعد غیرذمہ دارانہ بیان بھی دے دیا،  لندن میں شاہد آفریدی کی زبان آپے سے باہر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا ہاؤس آف پارلیمنٹ لندن میں کشمیر پر بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ کشمیر نہ بھارت کو دو ،نہ پاکستان کو ، براہ مہربانی کشمیر کو علیحدہ ملک بنا دو، پاکستان نے کشمیر کو لے کر کیا کرنا ہے، اس سے پہلے اپنے صوبے نہیں سنبھالے جاتے،  کشمیری مر رہے اور اس پر سیاست کی جارہی ہے۔ خوش تو ہم ہیں جو آزاد ہے ظلم ان پر ہورہے ہیں،  ان سے کوئی پوچھے کیا بیت رہی ہے۔ 

آفریدی کے اس بیان پر پاس بیٹھی خاتون بھی حیران ہوگئی۔

شاہد آفریدی کا ٹویٹ: 

شاہد آفریدی نے کشمیر کے بارے میں دیئے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری بات کوبھارتی میڈیا نےتوڑمروڑکرپیش کیا،انھوں نے کہا کہ 

میں کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کی قدرکرتا ہوں،انسانیت کوبالا تر ہوناچاہیئے اورکشمیریوں کو ان کاحق ملنا چاہیے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔