نایاب ہیرا ریکارڈ قیمت میں نیلام

نایاب ہیرا ریکارڈ قیمت میں نیلام


 جنیوا (24 نیوز) نایاب گلابی ہیرا 50.3 ملین سوئس فرینکس یعنی تقریباً پانچ کروڑ امریکی ڈالر میں نیلام کیا گیا ہے جو کہ فی کیرٹ کے حساب سے ایک ریکارڈ قیمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنک لیگیسی نامی یہ ہیرا 19 کیرٹ کا ہے اور اسے امریکی کمپنی ہیری ونسٹن نے جنیوا میں ایک نیلامی میں خریدا ہے۔ نیلامی کروانے والی معروف کمپنی کرسٹیز کے یورپ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تقریباً 26 لاکھ ڈالر فی کیرٹ کی یہ قیمت دنیا میں گلابی ہیروں کی قیمت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ 

واضح رہے کہ نیلامی سے پہلے اس ہیرے کی قیمت کا تخمینہ تین سے پانچ کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا۔حیران کن طور پر  ہیرے کی نیلامی صرف پانچ منٹ تک جاری رہی اور تقریباً پانچ کروڑ امریکی ڈالر میں نایاب گلابی ہیرا  نیلام کر دیا گیا۔