سیریز کیلیے بھارت کی منت سماجت نہیں کریں گے: چیئرمین پی سی بی

سیریز کیلیے بھارت کی منت سماجت نہیں کریں گے: چیئرمین پی سی بی


چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےسرفرازاحمدکوورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ بھارت کےساتھ سیریزکےحوالے سےچیئرمین پی سی بی کاکہناتھا کہ سیریز کھیلنے کے لیے منت سماجت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ ،نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام، ایمرجنگ کپ اور پی ایس ایل فور کے فائنل کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں،  وہ عالمی کپ تک کپتان برقرار رہیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے باہمی سریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن منت سماجت نہیں کریں گے۔  

دوسری جانب ممتاز تاجر عقیل کریم ڈھیڈی نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چیئرمین مین پی سی بی سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز کی فرنچائز کیلئے تین ملین ڈالر کی بولی لگائی ہے۔ عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز پاکستان میں ہونگے جس کے باعث یہ آفر مناسب ہے اور ملکی معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔