41 سالہ امریکی گوری، 21 سالہ لڑکے کی محبت میں پاکستان آگئی

41 سالہ امریکی گوری، 21 سالہ لڑکے کی محبت میں پاکستان آگئی


سیالکوٹ (24 نیوز) 41سالہ امریکی خاتون کی سوشل میڈیاپرپاکستانی لڑکے سےدوستی، گوری محبت میں سات سمندر پار کرکے سیالکوٹ پہنچ گئی، ماریہ اسلام قبول کرنے کے بعد21سالہ کاشف سے شادی کررہی ہیں۔

41 سالہ امریکی خاتون کا پاکستانی لڑکے سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا اور بات شادی تک پہنچ گئی ۔ 41 سالہ ماریہ ہلینا 21سالہ کاشف سے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کر رہی ہیں ۔ شادی کی تقریب کل کا شف کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی, اس موقع پر ماریا کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف کاشف سے محبت کرتی ہے بلکہ پاکستان سے بھی محبت رکھتی ہے۔ پاکستان آمدپر انہیں بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے اور کاشف کے والدین کی جانب سے بھی انہیں محبت اور پیار  مل رہا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔