خواتین کیلئے اہم خبر

خواتین کیلئے اہم خبر


لاہور(24نیوز) شادیوں کا سیزن آن ہے، شادی بیاہ میں صف نازک خوبصورت لگنے کےلیے قیمتی لباس کے ساتھ میک اپ پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہے۔سرد موسم میں میک اپ کیسا کرنا ہے اور میک اپ میں کیا ضروری ہے۔

ملک بھر میں موسم سرما کی ٹھٹھرتی سردی کے ساتھ شادی سیزن بھی زور پکڑ رہا ہے۔ شادی بیاہ پر خواتین میں مقابلہ حسن بھی خوب ہوتا ہے اس لیئے موسم چاہے کیسا ہی ہو خواتین میک اپ پر خصوصی توجہ دیتی ہیں. آنکھوں میں کاجل، گالوں پر لالی،  لپ اسٹک اور سولہ سنگھار کی تمام باتوں کا خاص خیال رکھتی ہیں۔

سردیوں میں خواتین جلد کے مسائل سے بھی رہتی ہیں. پریشان میک اپ آرٹسٹ کائنات کا کہنا ہے کہ اچھے میک اپ کے لیئے سردیوں میں اسکین کا موئسچرائز ہونا ضروری ہے،  میکپ آرٹسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم اپنی جگہ لیکن میک اپ ہمیشہ لباس کی مناسبت سے خوبصورت لگتا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔