واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر

واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر


24 نیوز : واٹس ایپ کےصارفین کے لیے اچھی خبر،  اب انہیں اپنا چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اسٹور کرنے پر کسی قسم کی موبائل سٹوریج اسپیس کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔

 رواں سال واٹس ایپ کمپنی نے گوگل نے معاہدہ کیا تھا جس کے تحت یہ بیک اپ  نومبر سے مکمل اسٹوریج فری ہوگا، اس  سے قبل  واٹس ایپ ڈیٹا کو جب گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کے طور پر محفوظ کیا جاتا تھا تو وہ اس کلاؤڈ سروس میں دستیاب 15 جی بی  اسپیس  پر قبضہ کرتا ہے، واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل پر اپ لوڈ کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ اگر فون خراب، گم یا چوری ہوجائے تو میسجنگ ریکارڈ، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

 صارفین یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر آپ نے واٹس ایپ بیک اپ کو ایک سال سے اپ ڈیٹ نہیں کیا تو وہاں موجود سارا ریکارڈ نومبر میں اپ ڈیٹ کے بعد اڑ چکا ہوگا۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرنے کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔ایپل صارفین کا ڈیٹا آئی کلاؤڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے۔