ن لیگ کے کارکن نواز شریف کے ضامن،وہ واپس آئینگے:خواجہ محمد آصف



اسلام آباد(24 نیوز)پارلیمنٹ میں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں گرما گرم تقریریں جاری ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن خواجہ محمد آصف نے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو اجازت دی جائے ہم ن لیگ کے تمام ارکان اسمبلی ضمانت دیتے ہیں کہ وہ واپس آئیں گے،ذاتی بدلے کیلئے ان کی صحت کو استعمال نہ کیا جائے،میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ واپس آئیں گے، نواز شریف تو جانا ہی نہیں چاہتے یہ خاندان کا دبائو ہے کہ باہر سے علاج کروائیں۔سات ارب کی کوئی حیثیت نہیں لیکن یہ سیاست کو گدلہ کردے گی۔

ہم نے سیاست کو دھبہ بناکررکھ دیا: راجہ پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم میں سیاسی بلوغت نہیں آئی،ہم نے سیاست کو دھبہ بناکررکھ دیا،ہم نان ایشوز میں پھنس گئے،یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ،میاں نواز شریف کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر ان کی پسند کی جگہ پر جانے کی اجازت دی جائے۔

ویڈیو دیکھیں:

اظہر تھراج

Senior Content Writer