اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے



اسلام آباد (24نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد، گلگت، مالاکنڈ ، ابیٹ آباد،مانسہرہ، زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ پانچ اور گہرائی 96 کلومیٹر رکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔