حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی


( 24نیوز ) بجلی کے صارفین پر 17راب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع ہوچکی، نیپرا بیس نومبر کو قیمت میں اضافے کے متعلق درخواست پر سماعت کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  بجلی کے صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں گئیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 20 نومبر کو سماعت کرے گی۔

صارفین سے 17 ارب 28 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ساماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے، درخواست منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ سے اضافہ لاگو ہو جائے گا۔