روز گار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں:مشیر خزانہ

روز گار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں:مشیر خزانہ


اسلام آباد( وقاص عِظیم )مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنا نہیں ہے حکومت روزگار کے لیے ماحول بہتر کرسکتی ہے ، کہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی اس وقت پیسہ لائیں گے جب باقی لوگ اپنا پیسہ واپس لائیں گے سی پیک میں تیسرے ملک کی شمولیت ضروری ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اسلام آباد میں امن اور ترقی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاکھوں لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتے تاہم حکومت روزگار کے لیے ماحول بہتر کرسکتی ہے، اوورسیز پاکستانی بہت سمارٹ ہیں اوورسیز پاکستانی اس وقت پیسہ لائیں گے جب باقی لوگ اپنا پیسہ واپس لائیں گے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے ترقی کا ایک موقع ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیئے تاہم سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت ضروری ہے، نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں، ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جارہی ہے، کچھ بینکس اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت ضروری ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer