شہباز شریف کس حال میں ہیں؟ اہلیہ تہمینہ درانی نے بتا دیا

شہباز شریف کس حال میں ہیں؟ اہلیہ تہمینہ درانی نے بتا دیا


لاہور( 24نیوز )دس بائی دس سیل،گندا واش روم،مچھروں کی بھرمار، شہباز شریف کس حال میں ہیں؟ان کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ٹوئیٹ سے نیا ہنگامہ برپا کردیا۔


تفصیلا ت کے مطابق ن لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے خاوند سے نیب حوالات میں ملاقات کی ہے،ملاقات کے بعد انہوں نے مختلف حصوں پر مشتمل توئیٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کودس بائی دس سیل میں رکھا گیا ہے،اس سیل میں روشنی آتی ہے اور نہ ہی کوئی ایگزاسٹ فین لگایا گیا ہے،تازہ ہوا سے بھی محروم ہیں،واش روم کیلئے بھی دروازہ بجا کر جانا پڑتا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ ان کو ای سی ،اخبار کی سہولت بھی نہیں دی گئی،جس سیل میں رکھا گیا ہے اس میں مچھروں کی بھرمار ہے،مچھروں کے کاٹنے سے شہباز شریف کے جسم پر سرخ نشان پڑ چکے ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو ان کے وکلا سے بھی نہیں ملنے دیا جارہا،الزامات کی ڈاکو منٹس بھی نہیں دی جارہی ہیں۔


انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سے جرائم پیشہ افراد کی طرح کیوں سلوک کیا جارہا ہے،ان پر ابھی کوئی جرم ثابت بھی نہیں ہوا پھر بھی ۔ان کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا۔


ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کوئی عام آدمی نہیں ہے وہ اپوزیشن لیڈر ہے،وہ تین مرتبہ سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ رہا،دن رات عوام کی خدمت کرنیوالا لیڈر ہے۔


یاد رہے ملک بھر میں اس وقت ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔