افغان طالبان کےسامنے امریکی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے

افغان طالبان کےسامنے امریکی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے


دوحہ(24 نیوز) دوحہ میں ملاقات کے دوران امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا پر رضا مندی ظاہر کردی, طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات میں امریکی فوج کی واپسی سمیت تمام مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے فوج کے انخلا پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنماؤں کے درمیان دوحہ میں ملاقات کے دوران افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی گئی۔ طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا کے 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی سمیت تمام مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیاہے۔
طالبان عہدیدار کا مزید  کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں مزید بات چیت کا امکان ہے۔یاد رہے افغانستان میں اس وقت امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہزار ہے۔