ووٹوں کی گنتی، لیگی کارکنوں اور پی ٹی آئی میں تصادم

ووٹوں کی گنتی، لیگی کارکنوں اور پی ٹی آئی میں تصادم


راولپنڈی(24 نیوز) پولنگ اسٹیشن کے باہرن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصادم،  پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، جھگڑا ڈویژنل پبلک اسکول پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا۔ راولپنڈی کے اس حلقے سے پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق جبکہ ن لیگ کے سجاد خان آمنے سامنے ہیں۔