این اے 131: نتائج سے قبل سعد رفیق نے جیت کا دعویٰ کر دیا


لاہور(24 نیوز)این اے131 خواجہ سعد رفیق نے جیت کا دعویٰ کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ اگر نتائج میں ردوبدل کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےن لیگ کے رہنماخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ این اے 131 کے عوام نے ن لیگ کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، این اے 131 سے ن لیگ  ہزاروں ووٹوں سے جیت چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نتائج ایجنٹوں کے حوالے کیے جائیں، ہمیں 2 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ نہیں دیا جا رہا۔ ہم نہ کسی کے گلے پڑنا چاہتے ہیں، نہ ہی کوئی جھگڑا کرنے کا ارادہ ہے ، اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نتائج میں کسی قسم کی ردوبدل کی گئی تو زبردست احتجاج کیا جائے گا۔