پہلے ووٹ پھر بیاہ

پہلے ووٹ پھر بیاہ


لاہور ( 24 نیوز ) ضمنی انتخابات میں بھی جنرل الیکشن کے رنگ دیکھنے میں آئے۔خصوصی اورمعمر افراد نےجہاں ووٹ کاسٹ کیا وہیں شیروانی پہنےدولہوں نےبھی اپنی انٹری ڈالی ۔

جنرل الیکشن کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی عوام کاجوش وخروش دیدنی تھا۔کراچی میں بصارت سےمحروم شخص نےسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیااور پولنگ اسٹیشن آکراپناووٹ کاسٹ کیا۔لاہورمیں سترسالہ باریش شخص نے ووٹ ڈالنا ضروری سمجھا اوروہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن آیا، لاہور میں ہی ایک دولہا، دلہنیا لینےسےپہلےپولنگ اسٹیش پہنچ گیااوراپنی قومی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کیا۔ملتان میں بھی ایسا ہی منظر دیکھنے میں آیا جب دولہا باراتیوں کےہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔ 
ملتان میں نوجوان نے جسمانی معذوری اور بیمار شخص نے اپنی پیرانہ سالی کی پروا نہیں کی اورانہوں نے پولنگ اسٹیشن آ کراپنا ووٹ کاسٹ کیا۔