ضمنی الیکشن ،

ضمنی الیکشن ،" نتائج ثابت کررہے ہیں عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں"


اسلام آباد ( 24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد  چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد  چوہدری کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابی نتائج کا رجحان ثابت کر رہا ہے کہ ملک کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے، پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نظر آرہی ہے، پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے۔