ٹیکس نظام کیخلاف تاجروں کی ہڑتال

ٹیکس نظام کیخلاف تاجروں کی ہڑتال


فیصل آباد( شیراز بٹ)  ٹیکس نظام کیخلاف تاجروں کی ہڑتال دوسرےروزبھی جاری رہی،سوترمنڈی میں کاروباربندرہا۔ تاجروں کا کہنا ہے  کہ جبری ٹیکس نظام مستردکرتے ہیں،مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ٹیکس نظام کیخلاف سوترمنڈی کے تاجروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، تاجروں کا کہنا ہےکہ جبری ٹیکس کےنظام کو مسترد کرتےہیں، ہم تاجرہیں دہشت گرد نہی، امن چاہتے ہیں اورہڑتال ہماری مجبوری ہے۔تاجروں کا کہنا تھا کہ سوترمنڈی میں غیرمعینہ مدت کیلئےہڑتال کی ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

تاجروں نےکہا کہ ہم پرامن تاجرہیں اورکسی بدامنی کاحصہ نہیں بننا چاہتے تاہم حکومت سےبذریعہ بات چیت معاملےکا حل چاہتے ہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ معاملہ حل کرنےکیلئےکسی مقامی سیاسی قیادت نےہم سےرابطہ تک نہیں کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer