نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سج گیا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سج گیا


فیصل آباد (24 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو7وکٹوں سے ہرادیا، خیبرپختونخوا نے 141رنزکا ہدف17.1 اوورزمیں پورا کرلیا۔محمدمحسن کوشاندارباؤلنگ پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔

فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ سج گیا۔ٹائٹل کیلئے آٹھ ٹیمیں میدان میں اتررہی ہیں۔ایونٹ کا پہلا میچ خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے درمیان کھیلا گیا، بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پر140رنز بنائے،امام الحق نے 50گیندوں پر70رنز کی اننگز کھیلی،اویس ضیاء 31 اورعمران فرحت 16رنز بناسکے، خیبرپختونخوا کے محمدمحسن نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے17رنزکے عوض 4وکٹیں لیں۔عثمان شنواری نے 14رنزکے عوض 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

خیبرپختونخوانے 141 رنز کا ہدف تین وکٹوں پر پورا کرلیا۔عادل امین نے 46 اورفخرزمان نے 45رنزکی اننگز کھیلی، خیبرپختونخوا کےمحمدرضوان 31 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے،صاحبزادہ فرحان 14رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer