اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے



اسلام آباد (24نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔  زلزلے کی شدت 5.8  ریکارڈ کی گئی۔

پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. نوشہرہ،بٹگرام،وزیرستان ، اٹک ، مری ، میر پور، دیر بالا ، نوشہرہ ، مالاکنڈ ، صوابی ، جہلم ، کرم ایجنسی میں بھی زلزلہ آیا ، مردان ، چترال ، سوات ، میانوالی ، میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور بلند عمارتوں سے باہر آگئے۔ 

ریکٹر سکیل پر  زلزلہ کی شدت 5.8 اور گہرائی 157 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔