ماہرہ خان کا لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

 ماہرہ خان کا لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل


پیرس ( 24نیوز )سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کی ہر ادا ہی سپر ہٹ ہے، ایفل ٹاور کے سامنے ڈانس بھی مداحوں نے خوب پسند کیا، ماہرہ خان نے ایفل ٹاور کے باہر لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کی پیرس میں دریائے سین کے کنارے واقع  ایفل ٹاور   کے سامنے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ماہرہ خان نے ایفل ٹاور کے باہر لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا،مداحوں نے ماہرہ خان کی ویڈیو کو خوب داد دی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان بغیر کسی میک اپ کے جامن رنگ کی لمبی فراک میں خوبصورت قدم اٹھا کر ہلکا پھلکا سا ڈانس کر رہی ہیں۔

جب کہ ان کے ساتھ موجود لبنانی اداکارہ نے نارنجی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی ہے،ویڈیو کے پس منظر میں غالباً یہ کوئی لبنانی ہی گانا ہے جس کے سر پیرس کی فضاؤں میں بکھر رہے ہیں۔