کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ

کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ


24نیوز: میرپور ماتھیلو کے قریب کراچی جانے والی مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ،پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں.

ریلوے ذرائع کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے باعث مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں.  حادثہ ٹریک کی خرابی کے باعث باعث پیش آیا۔ حادثے کے باعث ٹریک متاثر، اپ اور ڈاون دونوں ٹریک بلاک ہوگئے۔ ٹریک بلاک ہونے کے نتیجے میں عوامی ایکسپریس کو ڈہرکی روک دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین روہڑی سے میرپور ماتھیلو روانہ ہوگئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔