ضمنی انتخابات،عمران خان نے اپنے کھلاڑی میدان میں اتار دئیے

ضمنی انتخابات،عمران خان نے اپنے کھلاڑی میدان میں اتار دئیے


اسلام آباد( 24نیوز )تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام جاری کردئیے، کس کو کہاں سے ٹکٹ ملا ہے ۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان فوادچودھری کے مطابق این اے 56 سے ملک خرم خان جبکہ این اے 53 سے علی اعوان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، این اے 60سے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشدشفیق کوٹکٹ جاری کردیا گیا۔
این اے 63 سے منصور حیات خان، این اے 131 سے ہمایوں اختر خان، این اے 243 سے محمد عالمگیر خان جبکہ این اے 247 سے آفتاب صدیقی انتخاب میں حصہ لیں گے۔۔این اے35 بنوں اوراین اے124لاہورکی ٹکٹ کا فیصلہ ہوناباقی ہے۔این اے 65 چکوال سے چودھری شجاعت حسین اوراین اے69گجرات سے مونس الٰہی پی ٹی آئی اورق لیگ کے مشترکہ امیدوارہوں گے۔


فواد چودھری کے مطابق پی کے 3 سے ساجد علی، پی کے 7 سے فضل مولا، پی کے 97 سے فیصل امین خان، پی کے 78 سے محمد عرفان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈاپور میدان میں اتریں گے، پی ایس 87 سے سردار قادر بخش، پی پی 27 سے شاہنوازراجا، پی پی 296 سے اویس دریشک اور پی پی 272 سے زہرہ بتول کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔تمام ٹکٹس وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔