ترکی کے ساتھ ہمارے قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں: قریشی


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں،ہمارے تعلقات عوام اور سیاست تک ہی نہیں محدود بلکہ گہرے مذہبی تعلقات بھی ہیں۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکومتیں بدلتیں رہتی ہیں، نئے لوگ آتے رہتے ہیں لیکن اصل دوستی عوام کے ساتھ ہے، اس دوستی کو قائم رکھنے کے لیے ہم کوششیں کرتے رہیں گے۔ آج کے مذاکرات میں شاہ محمود قریشی سے بے شمار موضوعات پر بات چیت ہوئی اور زیر بحث لائی گئی باتیں کامیابی کا سبب بنیں گی۔
اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک ہم منصب کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان مذاکرات میں باہمی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی گئی۔