سدھو کے خلاف 20 سال پرانہ کیس کھل گیا


نئی دہلی ( 24 نیوز ) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے ساتھ دوستی کی حمایت کرنا مہنگی پڑ گئی، سپریم کورٹ نے 20 سال پرانہ کیس دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے 1998 میں سدھو کے خلاف ہونے والے کیس میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ کےاس فیصلے کی وجہ  سدھو کا پاکستان کے ساتھ دوستی کی حمایت کرنا  ہے۔ سدھوکو شہری کے ساتھ جھگڑا کرنے پر 1000 روپے جرمانہ ہوا تھا۔ 

یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے تھے، ان کا یہ کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط ہونا چاہیے اور اس رشتے کو آگے بڑھایا جانا چاہیے، جس پرانتہا پسند بھارتیوں نے سدھو کو زبردست تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اور اب بھارتی سپریم کورٹ نے ان پر 20 سالہ پرانا کیس دوبارہ کھول دیا ہے۔