اوورسیز پاکستانی ڈیم فنڈز میں عطیات دینے کی طرف توجہ دیں: صدر مملکت

اوورسیز پاکستانی ڈیم فنڈز میں عطیات دینے کی طرف توجہ دیں: صدر مملکت


کراچی ( 24 نیوز ) صدر مملکت پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ 2025 تک ملک میں پانی کی شدید قلت ہوگی۔  پانی کی کمی کی ایک وجہ گلوبل وارمنگ بھی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ڈیم فنڈز میں عطیات دینے کی طرف توجہ دیں۔

پانی کے مسائل پر صدر مملکت کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ڈیم فنڈز کے لیے صدر مملکت نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ڈیم فنڈز میں عطیات دینے کی طرف توجہ بھی دلائی۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کی قلت ہے۔ پاکستان میں پانی ضائع بھی ہو رہا ہے اور کس طرح استعمال کیا جارہا ہے، وہ اچھا بھی نہیں۔ پانی کی کمی کی ایک وجہ گلوبل وارمنگ بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے ڈیم فنڈز میں عطیات دینے کی طرف توجہ دیں۔ 2025تک ملک میں پانی کی شدید قلت ہو گی۔ کوشش کریں گے زرعی فارمنگ اچھے طریقے سے کی جائے تاکہ پانی کی قلت نہ ہو۔ شہروں میں پانی کے استعمال میں احتیاط سے کام لیا جائے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito