آئینی اداروں کاحدود سے نکلنا جمہوریت کیلئے خطرناک

آئینی اداروں کاحدود سے نکلنا جمہوریت کیلئے خطرناک


اسلام آباد ( 24نیوز ) سابق صدر مملکت ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں سے خطرہ ہے۔

آئینی اداروں کاحدود سے نکلنا جمہوریت کیلئے خطرناک ہے جو پارلیمنٹ کے بجائے طاقت سے اپنا ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتے ہیں، تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 15 ستمبر کو جمہوریت کے عالمی دن کے لیے اپنے پیغام میں  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ  وقت کے ساتھ جمہوریت کو لاحق خطرات بھی تبدیل ہو رہے ہیں جن سے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے.

جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تمام اداروں کو ان کی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ آئینی حدود کو پار کرنا جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے جان قربان کرنے والے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو عالمی جمہوری دن پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید  بی بی بے نظیر بھٹو جمہوریت کی سب سے بڑی علمبردار ہیں اور ان کی قربانیوں کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito