"پاک بھارت کشیدگی کے ناقابل تصور نتائج نکلیں گے"



( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی عقل مندشخص ایٹمی جنگ کی بات نہیں کرسکتا،پاک بھارت کشیدگی کے ناقابل تصور نتائج نکلیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کشمیرکی تباہ کن صورتحال کےجنوب ایشیاسےبہت دورتک اثرات ہوسکتےہیں،عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا، وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہکوئی عقل مندشخص ایٹمی جنگ کی بات نہیں کرسکتا،پاک بھارت کشیدگی کے ناقابل تصور نتائج نکلیں گے۔

دو ایٹمی ممالک کے مابین تنازعہ ناقابل تصور ہے،دنیا کی بڑی طاقتوں امریکہ،روس اور چین کو مل کر کشمیر کے مسئلہ سمیت دیگر بین الاقوامی معاملات کو حل کرنا چاہیے، بھارت جو حرکات کررہا ہے پاکستان اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے،اور کشمیر کے معاملہ کو  عالمی برادری سنجیدہ لےاپنی ذ مہ داری کو محسوس کرے اور اس مسئلے کا جلدازجلد حل تلاش کریں۔