بھارتی فوجی کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید



راولپنڈی( 24نیوز ) بھارتی فوج کی جانب سےایل او سی حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایل او سی حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فورسز کی ایل اوسی پرفائرنگ سے حوالدارناصرحسین شہید ہوگئے ہیں،شہیدحوالدارناصرحسین کی عمر33سال اور تعلق نارووال سےہے۔

  شہید ناصر حسین پاک فوج میں 16 سال سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔