خانیوال،زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بیہوش

خانیوال،زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بیہوش


خانیوال( 24نیوز ) پیروال کے نزدیک زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بےہوش ہوگئے جبکہ دو  افرادکی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کےنواحی علاقے پیروال کے نزدیک زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد بیہوش ہوگئے،چائے پینے والوں میں 4خواتین ایک بچے سمیت 6افراد شامل ہیں۔

ریسکیو  حکام کا کہناتھا کہ زہریلی چائے پینے سے یاسین 8سالہ وسیم، حسینیہ بی بی، اقرا مائی، سیانہ مائی اور سائمہ بی بی شامل ہیں، زہریلی چائے پینے سے دو  کی حالت تشویشناک ہے،متاثرہ خاندان نے چائے گھر میں بنائی تھی ۔