کراچی کو ملک کا دارالحکومت ہونا چاہیے, سپیکر سندھ اسمبلی

کراچی کو ملک کا دارالحکومت ہونا چاہیے, سپیکر سندھ اسمبلی


کراچی (24نیوز) کراچی کو ہی ملک کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیر پگارا کے بیان کی حمایت کردی۔انھوں نے کہا آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف مشورہ دے سکتا ہے ۔

کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف دائر کرپشن ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور اور دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔ اس موقع پر اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صرف صوبے کو مشورہ دے سکتا ہے، وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا یہ غلط ہے۔پیر پگارا کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے وقت بھی کراچی دارالحکومت تھا اوراب بھی کراچی کو ہی دارالحکومت بنانا چاہیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔