سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان


24نیوز: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے  کہا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا، پارلیمنٹ کا حصہ بن کر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا، پارلیمنٹ کا فوکس سیاستدانوں کے مفادات کا تحفظ ہے. یہ قوم کی فلاح نہیں صرف سیاسی مباحثے کا پلیٹ فارم ہے.2002 سے لیکر آج تک انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا، اس نظام میں متوسط لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں،پاکستان کےنظام میں غنڈوں، سرمایہ داروں کی جگہ ہے،یہ جس کا سورج چڑھتا ہے اُسکی طرف چلے جاتے ہیں،80 فیصد لوگ جماعت بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں،جماعتیں تبدیل کرنے والوں کا مقصد صرف لوٹ مار ہوتا.

 انھوں نے کہا پارلیمنٹ کی بے بسی دیکھ کرسیاست چھوڑ رہا ہوں. انہوں نے سیاسی سرگرمیوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام تر اختیارات سپریم کونسل کو دے رہا ہوں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔