خواتین کیلئے خطرناک ترین ممالک میں بھارت سرفہرست، پاکستان کس نمبر پر

خواتین کیلئے خطرناک ترین ممالک میں بھارت سرفہرست، پاکستان کس نمبر پر


( 24نیوزورلڈ انڈیکس نے خواتین کے لئے10 خطرترین ممالک کی رپورٹ جاری کردی،  بھارت کو دنیا میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈیکس کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد ، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے، حقوق نسواں کے تقدس کو پامال کرنے اور خواتین پر جبروتشدد کرنے میں بھارت سرفہرست ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جانب سے خواتین کے لیے دنیا کے دس خطرناک ممالک کے لیے جاری کردہ فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے،افغانستان دوسرے اور شام تیسرے نمبر پر، نمبر چار پر صومالیہ،سعودی عرب پانچویں پر، پاکستان چھٹے  پر،افریقی ملک ڈیمو کریٹک ری پبلک آف کانگو ساتویں پر ہے۔

آٹھویں نمبر پریمن، نویں پرنائیجیریا اور خواتین کے لئے خطرناک ترین ممالک میں امریکہ دسویں نمبر پر ہے۔