آسٹریلوی بلے باز جوفرا آرچر کے سامنے بے بس

آسٹریلوی بلے باز جوفرا آرچر کے سامنے بے بس


24نیوز: آسٹریلوی بلے باز جوفرا آرچر کے سامنے بے بس ہوگئے، کینگروزپہلے اننگز میں 225رنز پرڈھیر ہوگئے۔ آرچر نے 6کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ انگلینڈ کو میچ میں 78رنز کی برتری حاصل ہوگئی،دوسری اننگزبغیرنقصان 9رنز سے شروع کرے گا.

تفصیلات کے مطابق جوفرا آرچر کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے کینگروز سہم گئے. آرچر کی تیزرفتاراورگھومتی گیندوں کوآسٹریلوی بلے باز کھیلنے سے قاصر رہے. انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 294رنز کے جواب میں کینگروز 225رنز پر ڈھیرہوگئے. جوفرا آرچر نے 62رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا.آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز اسٹیواسمتھ نے ایک بارپھرشاندارذمہ دارانہ 80رنز کی اننگز کھیلی۔ 20رنز کے فرق سے وہ ایک سیریزمیں سب سے زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ برابرکرنے میں ناکام رہے.

جوفراآرچر کیساتھ سیم کیورن نے بھی شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے 42رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں،کرس ووکس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔