امریکا میں پاکستانی قاضی منان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

امریکا میں پاکستانی قاضی منان نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی


واشنگٹن(24نیوز) واشنگٹن ڈی سی میں موجود سکینہ حلال گرل ایک پاکستانی ریسٹورنٹ ہے لیکن یہ محض ایک اچھا ریسٹورنٹ نہیں جہاں آپکو مزیدار پکوان کھانے کو ملتے ہیں بلکہ اس ریسٹورنٹ کو بنانے کا مقصد کاروبار نہیں بلکہ انسانیت کی خدم ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں موجود پاکستانی نے احترام انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، امریکا میں غریبوں کومفت کھانا کھلانے کیلیے سکینہ حلال گرل کے نام سے ریسٹورنٹ قائم کیا۔ سکینہ حلال گرل محض ایک اچھا ریسٹورنٹ نہیں جہاں آپکو مزیدار پکوان کھانے کو ملتے ہیں بلکہ اس ریسٹورنٹ کو بنانے کا مقصد کاروبار سے بہت آگے کا ہے ۔

سکینہ حلال گرل میں ضرورت مندوں کو احترام کے ساتھ مفت کھانا مہیا کیا جاتا ہے اور ان سے کوئی سوال نہیں پوچھا جاتا۔  یہاں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو سالہا سال سے دو وقت کا کھانا یہاں آ کر کھاتے ہیں۔ یہ معروف ہوٹل وائٹ ہاوس سے صرف ایک بلاک کی دوری پر ہے، اس ریسٹورنٹ کے مالک اس ریسٹورنٹ کے مالک قاضی منان کا اپنا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔

قاضی منان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو دانتوں میں درد کے مسائل کا سامنا ہے تو ہم انہیں بون لیس چکن پیش کرتے ہیں، گزشتہ برس سکینہ حلال گرل نے 16 ہزار افراد کو کھانا مفت تقسیم کیا۔ قاضی منان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ خود بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار تھے اور جب انہیں بھوکے پیٹ ریسٹورنٹ کے سامنے سے گزرنا پڑتا تھا۔ پیسے نہیں تو کوئی گھسنے نہیں دے گا اور وہ اس نیکی کو اپنے رب کی عبادت سے تشبیح دیتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔