کیریبئین لیگ،فاسٹ باؤلرمحمد حسنین کا این او سی معطل

کیریبئین لیگ،فاسٹ باؤلرمحمد حسنین کا این او سی معطل


لاہور( 24نیوز )پی سی بی نے فاسٹ باؤلرمحمد حسنین کا کیریبئین لیگ کےلیے این او سی معطل کردیا ہے,فوری طورپروطن واپس بلالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کاکیریبئین پریمئیر لیگ کےلیے این او سی معطل کرتے ہوئے فوری طور پر وطن واپس بلالیا، فاسٹ باؤلر کانام سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے زیر غور ہے، فاسٹ باؤلر وطن واپس پہنچ کر قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پی سی بی نے فاسٹ باؤلر کو کیریبئین لیگ کے پورے سیزن کے لئے این او سی جاری کیا گیا تھا،سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔