سرحد پار سے دہشتگردوں کا ایک بار پھر بزدلانہ حملہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

سرحد پار سے دہشتگردوں کا ایک بار پھر بزدلانہ حملہ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب


راوالپنڈی(24نیوز)  شمالی وزیرستان کی مغربی سرحد اور پاک افغان بارڈر پر  دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی مغربی سرحد اور پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ بارڈر پار فائرنگ سے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ شمالی وزیرستان کی مغربی سرحدپر دو مقامات اسپن وام اور اباخیل میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ۔  فائرنگ کے تبادلے میں تئیس سالہ سپاہی اختر حسین شہید ہوگئے ۔  فائرنگ کے تبادلے میں سرحد پار دو ملک دشمنوں کو ہلاک کردیاگیا۔ 

ضلع دیر کےقریب پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے واقعے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شہید ہونے والے جانباز جوانوں میں اٹھائس سالہ لانس نائک امین آفریدی،اکتیس سالہ لانس نائک محمد شعیب سواتی اور 22سالہ سپاہی کاشف علی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے آج بھارتی فوج نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئےایل او سی حاجی پیر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی فورسز کی ایل اوسی پرفائرنگ سے حوالدارناصرحسین شہید ہوگئے ہیں،شہیدحوالدارناصرحسین کی عمر33سال اور تعلق نارووال سےہے۔  شہید ناصر حسین پاک فوج میں 16 سال سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔