گھریلو صارفین پر مہنگائی کاوار، گیس مزید مہنگی کرنے کی تجویز

گھریلو صارفین پر مہنگائی کاوار، گیس مزید مہنگی کرنے کی تجویز


اسلام آباد(24نیوز) وزارت پیٹرولیم نے ایل این جی کی قیمت کو گھریلو سیکٹر کیلیے یونیفارم ٹیرف میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے،سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے صارفین کو مہنگی ایل این جی کی استعمال کرنی پڑے گی۔

  وزارت پیٹرولیم نے ایل این جی کی قیمت تمام صارفین سے وصول کرنے کی سمری تیارکرلی, اس تجویز کے تحت ایل این جی کی قیمت کو گھریلو صارفین سے وصول کیا جائے گا، تمام رقم برابری کی بنیاد پر ہر شہری سے اکٹھی ہو گی، اس کے ساتھ ساتھ گیس قیمتوں میں اضافے سےمتعلق سمری ای سی سی کو ارسال بھی کی جائے گی.

گزشتہ موسم سرما کے بقایاجات بھی ڈومیسٹک صارفین سے بجلی اور گیس کے بلوں میں وصول کرنے کی تجویز دی گئی، یہ رقم 21 ارب روپے بنتی ہے, جو تمام گھریلو صارفین سے برابری کی بنیاد پر حاصل کرنے کی تجویز دی گئی.

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد کو گزشتہ برس گیس لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے سسٹم ایل این جی استعمال ہوئی تھی جس کے بقایاجات 29 ارب روپے تھے،رواں سال سردیوں میں بھی گیس لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے صارفین کو مہنگی ایل این جی دینا ہو گی.