آئی فون الیون سے کچھ لوگ خوفزدہ کیوں ہیں؟

آئی فون الیون سے کچھ لوگ خوفزدہ کیوں ہیں؟


(24 نیوز)ایپل اپنی مصنوعات کے ڈیزائن کے لیے مشہور ہے، ایپل کا نیا آئی فون 11 ایک مرتبہ پھر خوبصورتی اور جدت کا امتزاج ہے لیکن فون کے پیچھے تین سرکلر کیمروں کو دیکھ کر بعض لوگوں کو گھن آتی ہے۔

اِس کی وجہ ایک ذہنی کیفیت ہے جسے ٹرائپوفوبیا کہتے ہیں۔ کنول کے پھول میں لگے ہوئے بیجوں سے بننے والی شکل سے پیدا ہونے والا خوف ٹرائپوفوبیا کی سب سے خاص مثال ہے۔ اِس کے علاوہ شہد کے چھتے یا کسی سمندری سفنج کی جیومیٹرک شکل کو دیکھ کر پیدا ہونے والی ذہنی کیفیت بھی اِس کی مثال ہیں۔

یونیورسٹی آف ایسیکس کے دو محقیقن پروفیسر آرنلڈ ویلکنز اور ڈاکر جیف کول کو یقین ہے کہ ان شکلوں اور نمونوں کے سبب کچھ لوگوں میں نفرت کا احساس اُن کے دفاعی نظام کا حصہ ہو سکتا ہے، چونکہ بہت سے جان لیوا جانور جیسے کچھ مکڑیاں، سانپ اور بچھوؤں کی خصوصیات ایک جیسی ہیں، نفرت سے مطابقت ایک ارتقائی عمل ہے جس کا انفرادی تحفظ کے ساتھ تعلق ہے۔ اگرچہ اس کی طبعی طور پر تشخیص نہیں کی جا سکتی، اسے رپیٹیٹیو پیٹرن فوبیا بھی کہا جاتا ہے۔ نئے آئی فون کے پچھلے حصے میں لگے ہوئے تین سرکلر کیمروں سے بننے والی شکل اِسی کی ایک مثال ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer