مولانا فضل الرحمان کی کراچی کووفاق کے زیرانتظام لانے کی مخالفت



ملتان(24 نیوز) سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نےکراچی کووفاق کےزیرانتظام لانے کی مخالفت کردی.

مولانافضل الرحمان کہتے ہیں کراچی کو وفاق کے زیر انتظام لانا سندھ کی تقسیم کی کوشش ہے, سندھ کی تقسیم سندھ کے عوام کو قبول نہیں.  ملتان میں میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کا عمل ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہے۔ مولانا فضل الرحمان مسئلہ کشمیر کا حل کشمیر کمیٹی سے نہیں ہے،  ماضی میں مجھ پر بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی تنقید کی جاتی رہی، انسانی حقوق کا معاملہ بڑا مسئلہ ہے،  ملک کی بقا کا دارومدار معیشت پر ہوتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تاجر طبقے نے ٹیکسز کی بھرمار کی و جہ سے کاروبار بند کردیے،  50لاکھ گھر دینے کے بجائے گرادیے گئے، پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کے باعث مستقبل کیلئے پریشان ہیں ،حکومت مسئلہ کشمیر پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، حکومت کو عام آدمی کی حالت زار کو کچھ علم نہیں، 30سے 40ہزار کمانے والے آدمی کی قوت خرید بھی ختم ہوگئی،  اپنے ملک میں دیکھتے نہیں اور بھار ت میں غربت کا واویلا کرتے ہیں،  ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے،کیا لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا جمہوریت ہے؟

Malik Sultan Awan

Content Writer