خوشی ہےکہ یوٹرن والاوزیراعظم ہوں، عمران خان

خوشی ہےکہ یوٹرن والاوزیراعظم ہوں، عمران خان


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوٹرن لینے والے شخص کو عقلمند اور یوٹرن نہ لینے والے کو احمق قرار دے دیا، ایسا نہ ہوایک دن وہ اس پر بھی یوٹرن لے لیں۔

لیڈر وہ ہوتا ہے جو ایک بار فیصلہ لے اور پھر اس پر ثابت قدم رہے چاہے دنیا اِدھر کی اُدھر ہوجائےاوریوٹرن نہ لے۔ لیکن ہمارے وزیراعظم عمران خان تویوٹرن لینے پر فخرمحسوس کرتے ہیں، کہتے ہیں اپوزیشن کی جانب سے یوٹرن کہنے پرانہیں خوشی ہوتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے یوٹرن نہ لینے والا شخص احمق اور یوٹرن لینے والاعقلمند ہوتا ہے۔کہیں ایسا نہ ہووہ ایک دن اس پر بھی یوٹرن لے لیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صرف احمق ہی اپنے راستے میں آنے والی دیوار پر ٹکریں مارتے ہیں اور سمجھدار شخص دیوار آنے کی صورت میں اپنی حکمت عملی کا جائزہ لے کر راستہ بدل لیتا ہے۔

لیڈر کا ایک نظریہ ہوتا ہے اور وہ اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ یہی ثابت قدمی اس کی پہچان بنتی ہے، بات کرنا اور پھر اس پر یوٹرن لے لینا کسی بھی لیڈر کی کریڈبیلٹی کو ختم کردیتا ہےاوردنیااس پر اعتماد نہیں کرتی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer