عظیم صوفی شاعر رحمان بابا کے عرس کی تقریبات کا آغاز

عظیم صوفی شاعر رحمان بابا کے عرس کی تقریبات کا آغاز


پشاور (24نیوز) پشتو کے عظیم صوفی شاعر رحمان بابا کا 357 واں عرس پشاور میں شروع ہو گیا ہے۔ عرس کی مناسبت سے خیبرپختونخوا میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

پشتو کے معروف صوفی شاعر رحمان بابا کا تین روزہ عرس پشاور میں شروع ہو گیا جو 1962 سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ عرس میں خیبر پختونخوا، فاٹا اور ہمسایہ ملک افغانستان سے بھی کافی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

پچھلے کئی سالوں سے علاقہ میں خراب امن و امان کے حالات اور رحمان بابا کے مزار کو بارودی مواد سے نقصان پہنچنے کے بعد عرس کے سرگرمیاں کچھ حد تک متاثر ہوئی لیکن اب دوبارہ سے یہ سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوئی ہے۔

پشتو کے عظیم صوفی شاعر عبدالرحمان بابا پشاور کے علاقہ ہزار خوانی میں پیدا ہوئے۔ آپ مشہور شاعر اور بہادر جنگجو خوشخال خان خٹک کے ہم عصر ہیں۔ آپ نے ہر قسم کے فلسفہ اور علم کو اپنی شاعری میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔