قومی دھارے میں شامل ہونیوالے 106 فراری کمانڈرز کے اعزاز میں تقریب

قومی دھارے میں شامل ہونیوالے 106 فراری کمانڈرز کے اعزاز میں تقریب


کوئٹہ (24نیوز) سوئی ایف سی اسٹیڈیم میں قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراری کمانڈرز کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔ 106فراری کمانڈرز میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

24نیوز کے مطابق سوئی ایف سی سٹیڈیم میں سابق فراری کمانڈروں اور سرینڈر ہو کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں میں نقد رقوم کے تقسیم کے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود سمیت کمانڈنٹ ایف سی سوئی سمیت افسران اور معززین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: کامن ویلتھ گیمز ،پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل، آرمی چیف کی انعام بٹ کو مبارکباد 

صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے فراری کمانڈروں سمیت 106فراریوں میں 1کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی۔ اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچ قوم پرامن اور محب وطن قوم ہے۔ ملک سے باہر بیٹھے لوگ بلوچ قوم کے خیرخواہ نہیں۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور مقامی لوگوں کے تعاون سے امن بحال ہوچکا ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے: عظیم صوفی شاعر رحمان بابا کے عرس کی تقریبات کا آغاز

صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ ڈیرہ بگٹی کے عوام کا مستقبل روشن ھے یہاں کے عوام میں شعور آچکا ہے۔