ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے پی آئی بی واپس آگئے

ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے پی آئی بی واپس آگئے


کراچی (24 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے پی آئی بی واپس آگئے۔ رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیا کاکہنا ہے کہ آج پی ایس پی میں جانا تھا۔ انیس بھائی نے پی ایس پی میں شامل ہونے کا پیغام بھیجا۔ چیف جسٹس اورآرمی چیف سے تحفظ کی اپیل کرتا ہوں۔

ایم کیوایم پاکستان کےکنوینئرفاروق ستارنے اپنے بیان میں کہا

 ایم کیوایم پاکستان کےکنوینئرفاروق ستارنےآج صبح سویرے ہی پی ایس پی پرچڑھائی کردی۔ انکا کہنا ہے کہ ہمارے ایم این ایزاورایم پی ایز کوجان سےمارنے کی دھمکیاں اور وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں۔ جس کا آرمی چیف اورچیف جسٹس نوٹس لیں۔رہنماؤں پرزبردستی وفاداریاں تبدیل کرانے پرفاروق ستارکا کہنا تھا کہ مرتے مرتے مرجاؤں گا مگر پی ایس پی میں نہیں جاؤں گا۔ 

ایم کیوایم رہنماجمال احمد اور نشاط ضیا نے میڈیا سے دھمکیاں ملنے اور وفاداریاں تبدیل کرنے خبرسے آگاہ کیا.

دوسری جانب فاروق ستارنےسپریم کورٹ آف کےچیف جسٹس ثاقب نثار، آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کا وقت مانگا اورکہا کہ مجھے وقت دیا جائے تاکہ ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی سازشوں سےآگاہ کرسکوں۔

یہ ھی ضرور پڑھیں: ایم کیو ایم کو بڑا دھچکہ، شبیر قائم خانی پی ایس پی میں شامل

یاد رہے کہ ایم کیوایم کی کراچی پرگرفت کمزورتر کمزور ہوتی جارہی ہے۔  پی ایس پی کے ایم کیوایم پر تابڑٖتوڑ حملے جاری ہے ۔ بیشتر رہنما وں نے آہستہ آہستہ ایم کیوایم سے رائیں جدا کرلی ہیں۔
مصطفی کمال نے پاکسر زمین پارٹی کے نام سے تنظیم کی بنیاد رکھی ، اور اپنے سیاسی سفر کا آغاز کردیا ۔ پی ایس پی کے قافلہ میں پہلے رضا ہارون اور پھر انیس ایڈوکیٹ، وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر احمد نے شمولیت اختیار کی۔ دوسری جانب 2018 میں سینیٹ انتخابات کو لیکر ایم کیوایم اندرونی انتشار کی نظر ہوگئیں ۔ 

پارٹی کے بیشتر رہنما دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ،جس کا فائدہ پی ایس پی نے اٹھایا ۔ متحدہ کے 4 ایم این ایز اور 11 ایم پی ایز مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہوچکے ہیں ۔  رکن قومی اسمبلی میں وسیم حسین، مزمل قریشی،فوزیہ حمید، ،محبوب عالم نے ایم کیوایم کو الوداع کہہ دیا ۔ 

جبکہ ارکان سندھ اسمبلی میں ندیم راضی، کامران فاروق، سلیم بندھانی، اشفاق منگی، حاجی انور نقوی،سیف الدین خالد،ناہید بیگم،نائلہ منیر ، عبد اللہ شیخ، ارتضی فاروقی، عبد الحفظ الدین اور دیگر بیشتر رہنماوں نے پاک سرزمین پارٹی سے رشتہ جوڑ لیا ہے۔ 

مزید جاننے کیلئے یہ بھی ضرور دیکھیں: