الیکشن 2018 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، پہلی بار واٹر مارک بیلٹ پیپرزکا استعمال

الیکشن 2018 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، پہلی بار واٹر مارک بیلٹ پیپرزکا استعمال


(‏24 نیوز) عام انتخابات 2018 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن نے بیلیٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی کیلیے ایڈوانس رقم جاری کردی۔

 ‏24 نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےبیلٹ پیپرز کے لیے رقم پرنٹنگ پریس کارپوریشن، پوسٹل پرنٹنگ اورنیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کو دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی خریداری کیلیے61 کروڑ 73 لاکھ  روپے پرنٹنگ پریس کوجاری کیے۔

 پرنٹنگ پریس کارپوریشن کو15 کروڑ، پوسٹل پرنٹنگ کو11 کروڑ روپے جاری کیےگئے۔ بیلٹ پیپرزکی خریداری اور چھپائی پرایک ارب 20 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال ہونگے۔ ‏واٹرمارک بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ فرانس سے خریدے جائیں گے۔ این ایس پی سی نے واٹرمارک بیلٹ پیپرز کیلیے کاغذ کی خریداری کا آرڈردےدیا ہے۔