اصول صرف سیاستدانوں پر ہی نہیں سب پر لاگو ہوتے ہیں: سعد رفیق


لاہور(24 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جج کے گھر کے باہر فائرنگ وحشیانہ عمل ہے، گورا، یحییٰ خان اورمشرف بھی بات کرنے سے نہ روک سکا، اصول صرف سیاستدانوں پر ہی نہیں سب پر لاگو ہوتے ہیں۔

 وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گڑھی شاہو لاہور میں تقریب کے دوران مخالفین پر پھر الزام لگایا کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں با ت کرنے سے گورا، یحییٰ خان اورمشرف بھی نہ روک سکا۔

یہ بھی ضرورپڑھیں: خواجہ سعد رفیق اداس ہو گئے

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام اصول صرف سیاستدانوں پر ہی نہیں سب پر لاگو ہوتے ہیں۔ ریلوے کو بدلا ہے تو اسے مزید ترقی دیں۔