علی ظفر کی فلم "طیفا ان ٹربل" 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


  (24 نیوز) اداکار و گلوکار علی ظفر کی فلم طیفا ان ٹربل 20 جولائی کو لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی اشتہاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق سنگر و ایکٹر علی ظفر کی لالی وڈ انڈسٹری کی پہلی فلم طیفا ان ٹربل کو 20 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ جس کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ فلم پر 15 کروڑ کا بجٹ لگایا گیا ہے۔

فلم میں اداکارہ مایا علی، جاوید شیخ، نیئر اعجاز اور دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ فلم میں علی ظفر ایک ورسٹائل ایکشن رومانٹک ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کا میوزک بھی علی ظفر نے خود ہی ترتیب دیا ہے۔ جبکہ فلم کے ہدایتکار احسن رحیم ہیں۔ افلم سے علی ظفر کو بہت سی توقعات ہیں کیونکہ ان کی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔